Blog
Books
Search Hadith

ام المومنین سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی حدیث جس میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی رات کی نماز بیان کی گئی ہے

۔ (۲۱۴۸) عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا عَنْ صَلَاۃِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِاللَّیْلِ، فَقَالَتْ: کَانَ إِذَا سَمِعَ الصَّارِخَ قَامَ فَصَلّٰی۔ (مسند احمد: ۲۵۲۹۹)

مسروق کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی رات کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آواز دینے والے مرغے کو سنتے تو اٹھ کر نماز پڑھتے تھے۔
Haidth Number: 2148
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۴۸) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۱۳۲، ومسلم: ۷۴۱ (انظر: ۲۴۶۲۸)

Wazahat

فوائد:… عام طور پر مرغے نصف رات یا آخری ایک تہائییا آخری چھٹے حصے میں آواز نکالتے ہیں۔