Blog
Books
Search Hadith

ام المومنین سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی حدیث جس میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی رات کی نماز بیان کی گئی ہے

۔ (۲۱۵۲) (وَمِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) عَنْ إِبْرَاھِیْمَ قَالَ سَأَلَتُ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا عَنْ صَلَاۃِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَتْ: مَارَ أَیْتُہُ کَانَ یُفَضِّلُ لَیْلَۃً عَلٰی لَیْلَۃٍ۔ (مسند احمد: ۲۵۴۶۸)

۔ (دوسری سند) ابراہیم کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نماز کے بارے میں پوچھا، انہوں نے کہا: میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ کسی ایک رات کو کسی دوسری رات پر فضیلت دیتے ہوں۔
Haidth Number: 2152
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۵۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، ابراہیم بن یزید النخعی لم یسمع من عائشۃ، وروایۃ مغیرۃ عنہ ضعیفۃ۔ أخرجہ ابن راھویہ فی مسندہ : ۱۶۳۷ (انظر: ۲۴۹۵۵)

Wazahat

فوائد:… دوسری سند والی روایت ضعیف ہے، لیکن سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کییہ حدیث اس کا شاہد بن جاتی ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رمضان اور غیررمضان میں گیارہ رکعت سے زیادہ قیام نہیں کرتے تھے۔ (بخاری: ۱۱۴۷، ۲۰۱۳، مسلم: ۷۳۸) یعنی زیادہ تر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا قیام گیارہ رکعت رہا۔ رہا مسئلہ قیام کی کیفیت کا، تو اس میں تبدیلی آ تی رہتی تھی، بسا اوقات آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم طویل قیام کرتے اور کبھی کبھار زیادہ لمبا نہیں کرتے تھے، البتہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اس معاملے میں سب سے زیادہ محنت کرتے تھے۔