Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی رات کی نماز کے بارے میں سیدنا عبد اللہ بن عباس اور سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے علاوہ دوسرے صحابہ سے مروی احادیث

۔ (۲۱۶۱) عَنْ أَبِیْ أَیُّوبَ الْأَنَصَارِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَسْتَاکُ مِنَ اللَّیْلِ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلَاثَا وَإِذَا قَامَ یُصَلِّیْ مِنَ اللَّیْلِ صَلّٰی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ لَایَتَکَلَّمُ وَلَا یَأْمُرُ بِشَیْئٍ، وَیُسَلِّمُ بَیْنَ کُلِّ رَکْعَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۲۳۹۳۷)

سیدنا ابو ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کو دو یا تین مرتبہ مسواک کرتے اورجب رات اٹھ کر نماز پڑھتے توچار رکعت ادا کرتے، ان میں نہ کلام کرتے اورنہ کسی چیز کا حکم دیتے اور ہر دو رکعتوں کے بعد سلام پھیرتے تھے۔
Haidth Number: 2161
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۶۱) تخریج: اسنادہ ضعیف جدا، واصل بن السائب و ابو سورۃ ابن اخی ابی ایوب مجمع علی تضعیفھما، وقیل: لایعرف لأبی سمرۃ سماع من ابی ایوب۔ أخرجہ عبد بن حمید: ۲۱۹، والطبرانی: ۴۰۶۶، وابن ابی شیبۃ: ۱/ ۱۷۰ (انظر: ۲۳۵۴۰)

Wazahat

فوائد:… یہ بات تو ثابت ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وقفے وقفے سے دو دو کر کے چار چار رکعتیں ادا کرتے تھے، لیکن پہلی دو رکعتوں سے سلام پھیرنے کے بعد کلام کرنے یا نہ کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہے، اتفاقاً ایسی بات ہو بھی سکتی ہے اور نہیں بھی ہو سکتی۔