Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی رات کی نماز کے بارے میں سیدنا عبد اللہ بن عباس اور سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے علاوہ دوسرے صحابہ سے مروی احادیث

۔ (۲۱۶۴) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) عَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ مِنَ اللَّیْلِ سِتَّ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً سِوَی الْمَکْتُوْبَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۲۴۱)

۔ (دوسری سند) سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کو فرض نماز کے علاوہ سولہ رکعات پڑھتے تھے۔
Haidth Number: 2164
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۶۴) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول (انظر: ۱۲۴۱)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث میں رات کا ذکر کرنا کسی راوی کی غلطی ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دن کو جو نفلی نماز پڑھتے تھے، ان کی رکعات کی تعداد سولہ تھی، اس کی تفصیل کا ذکر اس عنوان کے تحت دوسری حدیث میں گزر چکا ہے: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دن کے نفل اور فرضوں کی سنتوں کا جامع بیان