Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی رات کی نماز کے بارے میں سیدنا عبد اللہ بن عباس اور سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے علاوہ دوسرے صحابہ سے مروی احادیث

۔ (۲۱۶۷) عَنْ ربِیْعَۃَ بْنِ کَعْبٍ الْأَسْلَمِیِّ قَالَ: کُنْتُ أَبِیْتُ عِنْدَ بَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أُعْطِیْہِ وَضُوْئَ ہُ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ کُنْتُ أَنَامُ فِیْ حُجْرَۃِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَسْمَعُہُ بَعْدَ ھَوِیٍّ مِنَ اللَّیْلِیَقُوْلُ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ، وَاَسْمَعُہُ بَعْدَ ھَوِیٍّ مِنَ اللَّیْلِیَقُولُ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ (وَفِی رِوَایَۃٍ:) ثُمَّ یَقُوْلُ: ((سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہِ)) الْھَوِیَّ۔ (مسند احمد: ۱۶۶۹۲)

سیدنا ربیعہ بن کعب اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دروازے کے پاس رات گزارتا تھا تاکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو وضو کا پانی دے سکوں، ایک روایت میں ہے: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حجرے میں سویا کرتا تھا، میں آپ کو رات کا ایک حصہ گزرنے کے بعد سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہتے ہوئے سنتا اور پھر رات کا کچھ حصہ گزرنے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ کہتے ہوئے سنتا اور ایک روایت میں ہے: میں آپ کو رات کا کچھ حصہ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہِ کہتے ہوئے سنتا۔
Haidth Number: 2167
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۶۷) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم۔ أخرجہ الترمذی: ۳۴۱۶، والنسائی: ۳/ ۲۰۹، وابن ماجہ: ۳۸۷۹، والطیالسی: ۱۱۷۲ (انظر: ۱۶۵۷۴، ۱۶۵۷۵)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث سے ثابت یہ ہوا کہ نمازِ تہجد کی ساری کیفیات اور اذکار میں طوالت ہوتی تھی۔