Blog
Books
Search Hadith

وتر کی فضیلت، تاکید اور حکم کا بیان

۔ (۲۱۶۸) عَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَاأَھْلَ الْقُرْآنِ! أَوْتِرُوْا فإِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ وِتْرٌ یُحِبُّ الْوِتْرَ۔)) (مسند احمد: ۸۷۷)

سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے اہل قرآن! وتر پڑھا کرو، یقینا اللہ تعالیٰ وتر (طاق) ہے اور طاق کو پسند کرتا ہے۔
Haidth Number: 2168
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۶۸) تخریج: اسنادہ قوی، ابن ابی زائدۃ قد توبع۔ أخرجہ ابوداود: ۱۴۱۶، وابن ماجہ: ۱۱۶۹، والترمذی: ۴۵۳، والنسائی: ۳/ ۲۲۸ (انظر: ۸۷۷، ۱۲۶۲)

Wazahat

فوائد:… احادیث ِ مبارکہ سے نمازِ وتر کییہ تعداد ثابت ہے: ۱، ۳، ۵، ۷، ۹۔ یہ پانچوں کمیتیں طاق ہیں اور اللہ تعالیٰ کی ذات بھی طاق ہے، اگرچہ وہ صرف ایک ہے، تینیا پانچ نہیں، لیکن اس سے یہ اندازہ ہوجانا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کو توحید کس قدر پسند ہے کہ جو چیز طاق ہے، اللہ تعالیٰ اس سے اس وجہ سے محبت کرتا ہے کہ وہ بھی طاق ہے۔ سبحان اللہ۔ اس سے ان لوگوں کو متنبہ ہو جانا چاہیے کہ جو اللہ تعالیٰ کے لیے خاص چیزوں کو مخلوق کے لیے ثابت کرتے ہیں، مثلا: بشر کو عالم الغیب کہنا، بندے کے لیے نذر و نیاز کرنا، مردوں سے مدد مانگنا، مخلوق کے ماوراء الاسباب سننے کا قائل ہونا اور اس وجہ سے اس کو پکارنا۔ ہمارا نظریہیہ ہے کہ وتر نفلی نماز ہے، آپ سے گزارش ہے کہ درج ذیل تمام احادیث اور ان کے تحت ذکر کردہ فوائد کا بغور مطالعہ کریں۔