Blog
Books
Search Hadith

وتر کے وقت کا بیان

۔ (۲۱۸۱) عَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُوِتْرُ فِی أَوَّلِ اللَّیْلِ وَفِی وَسَطِہِ وَفِی آخِرِہِ، ثُمَّ ثَبَتَ لَہُ الْوِتْرُ فِی آخِرِہِ۔ (مسند احمد: ۱۲۱۸)

سیدناعلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کبھی تو رات کے ابتدائی حصے، کبھی درمیانی حصے میں اور بسا اوقات آخری حصے میں وتر ادا کرتے تھے، پھر بعد میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا وتر کے آخری حصہ رات میں ہی ہوتا تھا۔
Haidth Number: 2181
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۸۱) تخریج: اسنادہ قوی۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۱۱۸۶ (انظر: ۶۵۳)

Wazahat

فوائد:… یہ حدیث مسند احمد میں دوسرے مقامات میں بھی موجود ہے، ان میں آخری جملہ ان الفاظ کے ساتھ ہے: فانتھی وترہ الی السحر ) یا وانتھی وترہ الی آخر اللیل کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نمازِ وتر پڑھنے کا وقت سحری تک یا رات کے آخری حصہ تک پہنچ جاتا تھا۔۔