Blog
Books
Search Hadith

وتر کے وقت کا بیان

۔ (۲۱۹۶) عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَیْضًا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((صَلَاۃُ الْمَغْرِبِ وِتْرُ صَلَاۃِ النَّھَارِ، فَأَوْتِرُوْا صَلَاۃَ اللَّیْلِ، وَصَلَاۃُ اللَّیْلِ مَثْنٰی مَثْنٰی، وَالْوِتْرُ رَکْعَۃٌ مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ۔)) (مسند احمد: ۵۵۴۹)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مغرب کی نماز، دن کی نماز کا وتر ہے، اور تم (نماز وتر ادا کر کے) رات کو نماز کو طاق کر لیا کرو، اور رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور رات کے آخر میں وتر ایک رکعت ہے۔
Haidth Number: 2196
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۹۶) تخریج: صحیح دون قولہ: ((صلاۃ المغرب وتر صلاۃ النھار، فأوتروا صلاۃ اللیل)) وھذہ الجملۃ موقوفۃ علی ابن عمر۔ أخرجہ عبد الرزاق: ۴۶۷۶، والنسائی فی الکبری : ۱۳۸۲، والطبرانی فی الاوسط : ۹۶۵ (انظر: ۴۸۴۷، ۵۵۴۹)

Wazahat

Not Available