Blog
Books
Search Hadith

وتر کے وقت کا بیان

۔ (۲۱۹۹) عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ یَزِیْدَ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِیْنَ: أَیُّ سَاعَۃٍ تُوْتِرِیْنَ؟ قَالَتْ: مَا أُوْتِرُ حَتّٰییُؤَذِّنُوْا وَمَا یُؤَذِّنُوْنَ حَتّٰییَطْلُعَ الْفَجْرُ، قَالَتْ: وَکَانَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُؤَذِّنَانِ، بِلَالٌ وَعَمْرُو بْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا أَذَّنَ عَمْرٌو فَکُلُوْا وَاشْرَبُوْا، فَإِنَّہُ رَجُلٌ ضَرِیْرُ الْبَصَرِ وَإِذَا أَذَّنَ بِلَالٌ فَارْفَعُوْا أَیْدِیَکُمْ فَإِنَّ بِلَالاً لَایُؤَذِّنُ (کَذَا قَالَ) حَتّٰییُصْبِحَ۔ (مسند احمد: ۲۶۰۳۷)

اسود بن یزید کہتے ہیں: میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے کہا: آپ کس وقت وتر پڑھتی ہیں؟ انہوں نے کہا: میں تو اس وقت تک وتر نہیں پڑھتی، جب تک مؤذن اذانیں نہ دے دیں اور وہ اذانیں بھی طلوعِ فجر کے بعد دیتے ہیں۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دو مؤذن تھے، سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عمرو بن ام مکتوم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا تھا کہ: جب عمرو اذان کہے تو تم کھا پی لیا کرو، کیونکہ وہ نابینا آدمی ہے، لیکن جب بلال اذان کہے تو کھانے پینے سے ہاتھ اٹھالیا کرو، کیونکہ جب تک صبح نہ ہو جائے، اس وقت تک بلال اذان نہیں دیتا۔
Haidth Number: 2199
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۹۹) تخریج: حدیث صحیح۔ أخرجہ ابن خزیمۃ: ۴۰۷، وابن خزیمۃ: ۴۰۸، والبیھقی: ۱/ ۴۲۹ (انظر: ۲۵۵۲۱)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پہلی اذان دینے والے سیدنا عمرو بن ام مکتوم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور دوسری اذان دینے والے سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہوتے تھے، جبکہ درج ذیل حدیث کی ترتیب اس کے الٹ نظر آتی ہے: سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک بلال رات کو اذان دیتا ہے، اس لیے (سحری کا کھانا پینا) کھاتے پیتے رہا کرو، یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان دے دیں۔ (بخاری: ۶۲۲، ۶۳، مسلم: ۱۰۹۲) جمع و تطبیقیہ صورت ہے کہ ان دو مؤذنوں کی باریاں بدلتی رہتی تھی، کبھی بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پہلی اذان دیتے تھے اور کبھی سیدنا ابن ام مکتوم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے اس عمل سے پتہ چلتا ہے کہ بلاضرورت طلوع فجر کے بعد نماز وتر ادا کرنا درست ہے، ممکن ہے کہ ان کی مراد پہلا مؤذن اور فجر کاذب کا طلوع ہونا ہو، اور یہ بھی ممکن ہے کہ بعض اوقات وہ کسی شرعی عذر کی وجہ سے لیٹ ہو جاتی ہوں اور اسی عمل کو یہاں بیان کر دیا ہو۔ (واللہ اعلم) مرفوع احادیث کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت پچھلے باب میں ہو چکی ہے، نیز اس سے پہلے کئی ایسی احادیث گزر چکی ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ نماز وتر کی ادائیگی طلوع فجر سے پہلے ہونی چاہیے۔