Blog
Books
Search Hadith

پانچ رکعت نمازِ وترکا بیان

۔ (۲۲۱۸) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ فِی الْحُجْرَۃِ وَأَنَا فِی الْبَیْتِ فَیَفْصِلُ بَیْنَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ بِتَسْلِیْمٍیُسْمِعُنَاہُ۔ (مسند احمد: ۲۵۰۴۶)۔

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حجرے میں نماز پڑھتے اور میں گھر میں ہوتی، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وتر کی دو اور ایک رکعت میں فاصلہ کرنے کے لیے سلام پھیرتے تو آپ ہمیں وہ سلام سناتے تھے۔
Haidth Number: 2218
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۲۱۸) تخریج: حدیث صحیح، وھذا اسناد منقطع، عمر بن عبد العزیز لم یدرک عائشۃ (انظر: ۲۴۵۳۹)

Wazahat

فوائد:… یہ بھی تین رکعت نماز وتر کا ایک طریقہ ہے کہ دو رکعات کے بعد سلام پھیر کر تیسری رکعت علیحدہ پڑھی جائے۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ وتر کی دو اور ایک رکعت کے مابین سلام پھیرتے تھے اور اپنی کسی ضرورت کا حکم بھی دے دیا کرتے تھے۔ (بخاری: ۹۹۱) سیدنا ابو موسی اشعری، سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ دو رکعتوں اور ایک رکعت کے درمیان سلام پھیرا کرتے تھے۔ (مصنف عبد الرزاق: ۴۶۷۲)