Blog
Books
Search Hadith

نماز تراویح کے سبب اور اس کا مسجد میں باجماعت ادا کرنے کے جواز کا بیان

۔ (۲۲۴۲) عَنْ نُعَیْمِ بْنِ زِیَادٍ أَبِی طَلْحَۃَ الْأَنْمَارِیِّ اِنَّہُ سَمِعَ الْنُّعْمَانَ بْنَ بَشِیْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ یَقُوْلُ عَلٰی مِنْبَرِ حِمْصَ: قُمْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَیْلَۃَ ثَـلَاثٍ وَعِشْرِیْنَ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ اِلٰی ثُلُثِ اللَّیْلِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قُمْنَا مَعَہُ لَیْلَۃَ خَمْسٍ وَعِشْرِیْنَ اِلٰی نِصْفِ اللَّیْلِ، ثُمَّ قَامَ بِنَا لَیْلَۃَ سَبْعٍ وَعِشْرِیْنَ حَتّٰی ظَنَنَّا أَنْ لَا نُدْرِکَ الْفَـلَاحَ۔ قَالَ: وَکُنَّا نَدْعُوا السُّحُوْرَ الْفَـلَاحَ، فَأَمَّا نَحْنُ فَنَقُوْلُ لَیْلَۃَ السَّابِعَۃِ لَیْلَۃَ سَبْعٍ وَعِشْرِیْنَ وَأَنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ لَیْلَۃَ ثَـلَاثٍ وَعِشْرِیْنَ السَّابِعَۃَ فَمَنْ أَصْوَبُ؟ نَحْنُ أَوْ أَنْتُمْ۔ (مسند احمد: ۱۸۵۹۲)

نعیم بن زیاد ابی طلحہ الا نماری سے روایت ہے کہ انہوں نے نعمان بن بشیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سنا، وہ حمص کے منبر پر کھڑے ہو کر کہہ رہے تھے، کہ انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ رمضان کے مہینے میں تئیسویں رات کو ایک تہائی رات تک اور پچیسویں رات کو نصف رات تک قیام کیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ستائیسویں کو تو اتنا طویل قیام کروایا کہ ہمیں یہ خیال آنے لگا کہ ہم سحری نہیں کر سکیں گے۔ وہ کہتے ہیں: ہم لوگ سحری کو فلاح کہتے تھے۔ ہم لوگ ساتویں رات سے مراد ستائیسویں رات لیتے ہیں، لیکن تم کہتے ہو کہ تئیسویں رات ساتویں ہے، اب پتہ نہیں کہ کون زیادہ درست ہے، ہم یا تم؟
Haidth Number: 2242
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۲۴۲) تخریـج:… اسنادہ صحیح، أخرجہ النسائی: ۳/۲۰۳ (انظر: ۱۸۴۰۲)۔

Wazahat

Not Available