Blog
Books
Search Hadith

تقدیر کو جھٹلانے والوں سے قطع تعلقی کرنے اور ان پر سختی کرنے کا بیان

۔ (۲۲۵)۔وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((سَیَکُوْنُ فِیْ ھٰذِہِ الْأُمَّۃِ مَسْخٌ، أَلَا وَذَاکَ فِی الْمُکَذِّبِیْنَ بِالْقَدَرِ وَالزِّنْدِیْقِیَّۃِ۔)) (مسند أحمد: ۵۸۶۷)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ؓ سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: عنقریب میری امت میں بھی مسخ ہو گا (یعنی شکلیں بگڑ جائیں گی)، خبردار! ایسے تقدیر کو جھٹلانے والوں اور زندیقوں میں ہو گا۔
Haidth Number: 225
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۲۵) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف رشدین بن سعد۔ أخرجہ الترمذی: ۲۱۵۳، وابن ماجہ: ۴۰۶۱، والترمذی: ۲۱۵۲(انظر: ۵۸۶۷)

Wazahat

فوائد: …زندیقوں سے مراد یا تو وہ لوگ ہیں جو سرے سے ربوبیت اور آخرت کو تسلیم ہی نہیں کرتے یا وہ ہیں جن کے باطن میں کفر ہوتا ہے، لیکن وہ اظہار ایمان کا کرتے ہیں۔