Blog
Books
Search Hadith

صلوٰۃ الضحیٰ کی فضیلت اور اس کے حکم کا بیان

۔ (۲۲۵۵۰) عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّہُ خَرَجَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی غَزْوَۃِ تَبُوْکَ فَجَلَسَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمًا یُحَدِّثُ أَصْحَابَہُ فَقَالَ: ((مَنْ قَامَ اِذَا اسْتَقَلَّتِ الشَّمْسُ فَتَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوْئَ ثُمَّ قَامَ فَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ غُفِرَلَہُ خَطَایَاہُ فَکَانَ کَمَا وَلَدَتْہُ أُمُّہُ۔)) (مسند احمد: ۱۲۱)

سیّدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک میں نکلے، ایک دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے ساتھیوں سے گفتگو فرما رہے تھے، ایک بات یہ بھی تھی کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص اس وقت کھڑا ہو، جب سورج بلند ہوچکا ہو، پھر اچھی طرح وضو کر کے دو رکعت نماز پڑھے تو اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور وہ ایسے ہوجائے گا جیسے اس کی ماں نے اسے اسی دن جنم دیا ہو۔
Haidth Number: 2250
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۲۵۵۰) تخریـج:… صحیح لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف لجھالۃ ابن عم ابی عقیل، أخرجہ مسلم: ۲۳۴، وابوداود: ۱۷۰ بذکر وجوب الجنۃ مکان مغفرۃ الخطایا، ولم یذکرا امر استقلال الشمس (انظر: ۱۲۱، ۱۷۳۹۲)

Wazahat

Not Available