Blog
Books
Search Hadith

صلوٰۃ الضحیٰ کی فضیلت اور اس کے حکم کا بیان

۔ (۲۲۵۳) عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: أَوْ صَانِی خَلِیْلِی أَبُو الْقَاسِمِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِثَـلَاثٍ لَا أَدَعُہُنَّ لِشَیْئٍ أَوْصَانِی بِثَـلَاثَۃِ أَیَّامٍ مِنْ کُلِّ شَھْر، وَأَنْ لَّا أَنَامَ اِلَّا عَلٰی وِتْرٍ وَسُبْحَۃِ الضُّحٰی فِی الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ۔ (مسند احمد: ۲۸۰۲۹)

سیّدنا ابوالدرداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میرے خلیل ابوالقاسم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے تین چیزوں کی وصیت کی، میں ان کو کسی وجہ سے نہیں چھوڑوں گا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے نصیحت کی کہ میں ہر مہینے میں تین دن روزے رکھوں، وتر کی نماز پڑھ کر ہی سوؤں، اور سفر و حضر میں چاشت کی نماز ادا کروں۔
Haidth Number: 2253
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۲۵۳) تخریـج:… حدیث صحیح دون قولہ: ((فی الحضر والسفر))، وھذا اسناد ضعیف لابھام الراوی عن ابی ادریس السکونی، ولجھالۃ ابی ادریس السکونی، أخرجہ مسلم: ۷۲۲ (انظر: ۲۷۴۸۱)

Wazahat

Not Available