Blog
Books
Search Hadith

صلوٰۃ الضحیٰ کی فضیلت اور اس کے حکم کا بیان

۔ (۲۲۵۴) عَنْ أَبِی ذَرٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یُصْبِحُ عَلٰی کُلِّ سُلَامَی مِنْ أَحَدِکُمْ صَدَقَہٌ، وَکُلُّ تَسْبِیْحَۃٍ صَدَقَۃٌ وَتَہْلِیْلَۃٍ صَدَقَۃٌ وَتَکْبِیْرَۃٍ صَدَقَۃٌ وَتَحْمِیْدَۃٍ صَدَقَۃٌ وَأَمْرٌ بِمَعْرُوْفٍ صَدَقَۃٌ، وَنَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَرِ صَدَقَہٌ، وَیُجْزِیْ أَحَدَکُمْ مِنْ ذٰلِکَ کُلِّہِ رَکْعَتَانِ یَرْکَعُھُمَا مِنَ الضُّحٰی۔)) (مسند احمد: ۲۱۸۰۷)

سیّدنا ابوذر غفاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میںسے کوئی صبح کرتا ہے تو اس کے ہر جوڑ پر صدقہ ہوتا ہے اورتسبیح کرنا صدقہ ہے، لا الہ الا اللہ کہنا صدقہ ہے، اللہ اکبر کہنا صدقہ ہے، نیکی کا حکم دیناصدقہ ہے اور برے کام سے روکنا صدقہ ہے (اس طرح یہ امور سر انجام دے کر ان اعضاء کا صدقہ ادا کیا جا سکتا ہے) اور ان تمام چیزوں سے دو رکعتیں کفایت کرتی ہیں، جو آدمی چاشت کے وقت ادا کرتا ہے۔
Haidth Number: 2254
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۲۵۴) تخریـج:… حدیث صحیح، أخرجہ ابوداود: ۱۲۸۵، ۱۲۸۶، ۵۲۴۴(انظر: ۲۱۴۷۵، ۲۱۵۴۸)

Wazahat

Not Available