Blog
Books
Search Hadith

صلوٰۃ الضحیٰ کے وقت اور اس کے باجماعت ادا کرنے کے جواز کے بارے میں بیان

۔ (۲۲۶۰) عَنْ سَعِیْدِ بْنِ نَافِعٍ قَالَ رَآنِی أَبُو بَشِیْرِنِ الْأَنْصَارِیُّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ صَاحِبُ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَنَا أُصَلِّی صَلَاۃَ الضُّحٰی حِیْنَ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَعَابَ عَلَیَّ ذٰلِکَ وَنَہَانِی، ثُمَّ قَالَ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا تُصَلُّوا حَتّٰی تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ، فَاِنَّھَا تَطْلُعُ بَیْنَ قَرْنَیِ الشَّیْطَانِ)) (مسند احمد: ۲۲۲۳۴)

سعید بن نافع کہتے ہیں: صحابی رسول سیّدنا نعمان بن بشیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مجھے سورج طلوع ہوتے وقت نمازِ چاشت پڑھتے ہوئے دیکھا، انھوں نے میرے اس عمل کو معیوب قرار دیا اور ایسا کرنے سے منع کیا، پھر کہا کہ بے شک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تک سورج بلند نہ ہوجائے اس وقت تک نماز نہ پڑھا کرو، کیونکہ یہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتاہے۔
Haidth Number: 2260
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۲۵۹) تخریـج:… اسنادہ علی شرط مسلم، أخرجہ أبو عوانۃ: ۲/ ۲۷۱، وابن خزیمۃ: ۱۲۲۷، والطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۵۱۱۱، وانظر الحدیث بالطریق الأول (انظر: ۱۹۳۴۷)

Wazahat

Not Available