Blog
Books
Search Hadith

صلوٰۃ الضحیٰ کے وقت اور اس کے باجماعت ادا کرنے کے جواز کے بارے میں بیان

۔ (۲۲۶۶) عَنْ مُوَرِّقِ نِ الْعِجْلِیِّ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: أَتُصَلِّی الضُّحٰی؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: صَلَّاھَا عُمَرُ؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: صَلَّاھَا أَبُوبَکْرٍ؟ قَالَ لَا، قُلْتُ: أَصَلَّاھَا النَّبِیُُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ قَالَ: لَا اِخَالُہُ۔ (مسند احمد: ۴۷۵۸)

مورق عجلی کہتے ہیں: میں نے سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: کیا آپ چاشت کی نماز پڑھتے ہیں؟ انھوں نے کہا: نہیں۔ میں نے کہا: کیا سیّدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یہ نماز پڑھتے تھے؟ انھوں نے کہا: نہیں۔ میں نے کہا: کیا سیّدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یہ نماز پڑھتے تھے؟ انھوں نے کہا: نہیں۔ میں نے کہا: کیا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ نماز پڑھتے تھے؟ انھوں نے کہا: میرا خیال ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی نہیں پڑھتے تھے۔
Haidth Number: 2266
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۲۶۶) تخریـج:… أخرجہ البخاری: ۱۱۷۵ (انظر: ۴۷۵۸)

Wazahat

Not Available