Blog
Books
Search Hadith

تحیۃ المسجد کابیان

۔ (۲۲۸۱) عَنْ أَبِیْ قَتَادَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَرَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جَالِسٌ بَیْنَ ظَھْرَانَیِ النَّاسِ فَجَلَسْتُ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا مَنَعَکَ أَنْ تَرْکَعَ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ تَجْلِسَ؟)) قَالَ: قُلْتُ: اِنِّی رَأَیْتُکَ جَالِسًا وَالنَّاسُ جُلُوسٌ، قَالَ وَاِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَـلَا یَجْلِسْ حَتّٰی یَرْکَعَ رَکْعَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۲۲۹۷۳)

سیّدناابوقتادۃ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: میں مسجد میں داخل ہوا اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لوگوںکے درمیان بیٹھے ہوئے تھے، میں بھی بیٹھ گیا، لیکن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کس چیز نے تجھے بیٹھنے سے پہلے دو رکعتیں پڑھنے سے روکا؟ میں نے کہا:میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اور لوگوں کو بیٹھے ہوئے دیکھا اس لیے میں بھی بیٹھ گیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو دو رکعت پڑھنے سے پہلے نہ بیٹھے۔
Haidth Number: 2281
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۲۸۱) تخریـج:… أخرجہ مسلم: ۷۱۴ ، وانظر الحدیث بالطریق الثانی (انظر: ۲۲۶۰۱)

Wazahat

Not Available