Blog
Books
Search Hadith

سفر کی فضیلت ،اس پر آمادہ کرنے اور اس کے بعض آداب کا بیان

۔ (۲۲۸۸) عَنْ سُہَیْلِ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِذَا سَافَرْتُمْ فِی الْخِصْبِ فَأَعْطُوا الْاِبِلَ حَظَّہَا، وَاِذَا سَافَرْتُمْ فِی الْجَدْبِ فَأَسْرِعُوا السَّیْرَ، وَاِذَا أَرَدْتُمُ التَّعْرِیْسَ فَتَنَکَّبُو الطَّرِیْقَ۔))ی (مسند احمد: ۸۴۲۳)

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم سبزہ زاروںمیں سفر کرو تو اونٹوں کو ان کا حق دیا کرو اور جب تم خشک زمین پر سفر کرو تو تیزی کے ساتھ چلا کرو اور جب تم رات کے آخر میں پڑائو ڈالنے کا ارادہ کرو تو راستے سے اتر کر ایک طرف پڑاؤ کیا کرو۔
Haidth Number: 2288
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۲۸۸) تخریـج:… أخرجہ مسلم: ۱۹۲۶ (انظر: ۸۴۴۲)

Wazahat

Not Available