Blog
Books
Search Hadith

سفر کے لیے افضل دن اور مسافرکو الوداع کہنے اور اس کو وصیت کرنے اور اس کے لیے دعا کرنے کا بیان

۔ (۲۲۹۲) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَلسَّفَرُ قِطْعَۃٌ مِنَ الْعَذَابِ، یَمْنَعُ أَحَدَکُمْ طَعَامَہُ وَشَرَابَہُ وَنَوْمَہُ فَاِذَا قَضٰی أَحَدُکُمْ نَہْمَتَہُ مِنْ سَفَرِہِ فَلْیُعَجِّلْ اِلٰی أَھْلِہِ)) (مسند احمد: ۷۲۲۴)

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے، جو تم کو کھانے، پینے اور سونے سے روک دیتا ہے، اس لیے جب تم میں سے کوئی سفر میں اپنا کام پورا کر ے تو جلدی اپنے گھر لوٹ آئے۔
Haidth Number: 2292
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۲۹۲) تخریـج: أخرجہ البخاری: ۱۸۰۴، ۳۰۰۱، ۵۴۲۹، ومسلم: ۱۹۲۷ (انظر: ۷۲۲۵)

Wazahat

Not Available