Blog
Books
Search Hadith

سواری پر سوار ہوتے وقت اور اس کو ٹھوکر لگتے وقت کیا کہنا چاہیے اور نیزسواری پر ردیف بنانے کے بارے میں بیان

۔ (۲۳۰۷) عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَۃَ الْأَسْلَمِیِّ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَاہُ یَقُوْلُ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((عَلٰی ظَہْرِ کُلِّ بَعِیْرٍ شَیْطَانٌ فَاِذَا رَکِبْتُمُوْھَا فَسَمُّوا اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ وَلَا تُقَصِّرُوا عَنْ حَاجَاتِکُمْ)) (مسند احمد: ۱۶۱۳۵)

سیّدنا حمزہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر اونٹ کی کمر پر شیطان ہے، اس لیے جب تم اس پر سوار ہو تو اللہ تعالیٰ کا نام لے لیا کرو، پھراپنی حاجات (کو پورا کرنے میں) سستی نہ برتو۔
Haidth Number: 2307
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۳۰۷) تخریـج:… اسنادہ حسن، أخرجہ الدارمی: ۲/ ۲۸۵، والنسائی فی ’’الکبری‘‘: ۱۰۳۳۸، وابن خزیمۃ: ۲۵۴۶، وابن حبان: ۱۷۰۳، والطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۲۹۹۴، والحاکم: ۱/ ۴۴۴ (انظر: ۱۶۰۳۹)

Wazahat

Not Available