Blog
Books
Search Hadith

مسافر کے سفر سے لوٹنے کے آداب اور اس کا رات کے وقت گھر میں واپس نہ آنا اور (واپس آکر) دو رکعتیں پڑھنے کا بیان

۔ (۲۳۳۱) عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ رَوَاحَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّہُ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ لَیْلاً فَتَعَجَّلَ اِلٰی امْرَأَتِہِ فَاِذَا فِی بَیْتِہِ مِصْبَاحٌ، وَاِذَا مَعَ امْرَأَتِہِ شَیْئٌ، فَأَخَذَ السَّیْفَ، فَقَالَتِ أَمْرَأَتُہُ: اِلَیْکَ عَنِّی، فُلَانَۃُ تُمَشِّطُنِیْ، فَأَتَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَخْبَرَہُ، فَنَھٰی أَنْ یَطْرُقَ الرَّجُلُ أَھْلَہُ لَیْلًا۔ (مسند احمد: ۱۵۸۲۸)

سیّدنا عبد اللہ بن رواحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ وہ ایک دفعہ رات کو سفر سے واپس آئے اور جلدی جلدی اپنی بیوی کے پاس پہنچے، وہ کیا دیکھتے ہیں کہ گھر میں چراغ تھا اور اس کی بیوی کے پاس کوئی فرد تھا۔ پس اس نے تلوار پکڑی، لیکن اتنے میں اس کی بیوی نے کہ: پیچھے ہٹ جا، یہ فلاں عورت ہے، میری کنگھی کر رہی تھی۔ پھر وہ نبی کریم کے پاس آیا اور ساری بات بتلائی، (یہ سن کر) آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے منع فرما دیا کہ آدمی رات کو اپنے اہل کے پاس آئے۔
Haidth Number: 2331
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۳۳۱) تخریـج:… المرفوع منہ صحیح لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف لانقطاعہ، ابو سلمۃ لم یسمع من عبد اللہ بن رواحۃ، أخرجہ الحاکم: ۴/ ۲۹۳، وابن ابی شیبۃ: ۱۲/ ۵۲۳، وعبد الرزاق: ۱۴۰۱۹ ، وأخرجہ مسلم: ۳/ ۱۵۲۸ دون ذکر قصۃ ابن رواحۃ، وھو تقدم برقم: ۱۱۹۱ (انظر: ۱۵۷۳۶)

Wazahat

Not Available