Blog
Books
Search Hadith

جس عورت کا خاوند غائب ہو، اس پر (مرد) کے داخل ہونے کی ممانعت اس کا سبب اور ایسا کرنے والے کی وعید کا بیان

۔ (۲۳۳۴) عَنْ أَبِی صَالِحٍ قَالَ: اِسْتَأْذَنَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عَلٰی فَاطِمَۃَ فَأَذِنَتْ لَہُ، قَالَ: ثَمَّ عَلِیٌّ؟ قَالُوْا: لَا، قَالَ: فَرَجَعَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عَلَیْھَا مَرَّۃً أُخْرٰی، فَقَالَ: ثَمَّ عَلِیٌّ؟ قَالُوا: نَعَمْ، فَدَخَلَ عَلَیْہَا، فَقَاَلَ لَہُ عَلِیٌّ: مَا مَنَعَکَ أَنَّ تَدْخُلَ حِیْنَ لَمْ تَجِدْنِی ھٰہُنَا؟ قَالَ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَھَانَا أَنْ نَدْخُلَ عَلَی الْمُغِیْبَاتِ۔ (مسند احمد: ۱۷۹۷۷)

ابوصالح کہتے ہیں کہ سیّدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے (گھر میںآنے کی ) اجازت طلب کی، انہوں نے اجازت دے دی، انھوں نے اندر آ کر پوچھا: یہاں سیّدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا:نہیں۔ پس وہ واپس چلے گئے۔ وہ بعد میں پھر ایک دفعہ آئے اور اجازت طلب کی اور پوچھا کہ کیا سیّدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یہاں پر موجود ہیں؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں، پھر وہ اندر آ گئے۔ سیّدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان سے پوچھا: تم کو (پچھلی دفعہ) میری عدم موجودگی میں کس چیز نے گھر میں آکر (یہاں بیٹھنے سے) منع کیا تھا؟سیّدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہاکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں ان عورتوں پر داخل ہونے سے منع فرمایا،جن کے خاوند گھر پر موجود نہ ہوں۔
Haidth Number: 2334
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۳۳۴) تخریـج:… حدیث صحیح بطرقہ وشواھدہ، أخرجہ ابویعلی: ۷۳۴۸، وابن حبان: ۵۵۸۴ (انظر: ۱۷۸۲۳)

Wazahat

Not Available