Blog
Books
Search Hadith

سفری نماز کے تقرر اور اس کے حکم کا بیان

۔ (۲۳۴۶)(وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَتْ: قَدْ فُرِضَتِ الصَّلَاۃُ رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ بِمَکَّۃَ، فَلَمَّا قَدِمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْمَدِیْنَۃَ زَادَ مَعَ کُلِّ رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ اِلَّا الْمَغْرِبَ فَاِنَّہَا وِتْرُ النَّہَارِ، وَصَلَاۃَ الْفَجْرِ لِطُوْلِ قِرَائَ تِہَا، قَالَتْ: وَکَانَ اِذَا سَافَرَ صَلَّی الصَّلَاۃَ الْأُوْلَی۔ (مسند احمد: ۲۶۵۷۰)

(دوسری سند)وہ کہتی ہیں: مکہ میں نماز دو دو رکعتیں فرض ہوئی تھی، جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مدینہ آئے تو دو دو رکعتوں کا مزید اضافہ کر دیا گیا، سوائے نمازِ مغرب کے، کیونکہ وہ دن کے وتر ہیں،اور سوائے نمازِفجرکے، کیونکہ اس میں قراء ت لمبی ہوتی ہے۔سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا مزید کہتی ہیں: جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سفر پر ہوتے تو پہلے والی نماز پڑھتے تھے۔
Haidth Number: 2346
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۳۴۶)تخریـج:… اسنادہ ضعیف بھذہ السیاقۃ، الشعبی لم یسمع من عائشۃ، ویغنی عنہ الحدیث بالطریق الأول، أخرجہ ابن خزیمۃ: ۳۰۵، ۹۴۴، وابن حبان: ۲۷۳۸، ، والطحاوی فی ’’شرح معانی الآثار‘‘: ۱/ ۴۱۵ ، وابن ابی شیبۃ: ۱۴/ ۱۳۲، واسحاق بن راھویہ: ۱۶۳۵ (انظر: ۲۶۰۴۲)

Wazahat

Not Available