Blog
Books
Search Hadith

سفری نماز کے تقرر اور اس کے حکم کا بیان

۔ (۲۳۵۴) عَنِ الضَّحَّاکِ بْنِ مُزَاحِمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِیْنَ سَافَرَ رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ وَحِیْنَ قَامَ أَرْبَعًا، قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَمَنْ صَلّٰی فِی الْسَّفَرِ أَرْبَعًا کَمَنْ صَلّٰی فِی الْحَضَرِ رَکْعَتَیْنِ، قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَمْ تُقْصَرِ الصَّلَاۃُ اِلَّا مَرَّۃً حَیْثُ صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَکْعَتَیْنِ وَصَلَّی النَّاسُ رَکْعَۃً رَکْعَۃً۔ (مسند احمد: ۳۲۶۸)

سیّدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سفر پر ہوتے تو دو دو رکعت نماز پڑھتے اور جب مقیم ہوتے تو چار رکعتیں پڑھتے۔ سیّدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: جس نے سفر میں چار رکعتیں پڑھی، وہ اس شخص کی طرح ہے جو حضر میں دو رکعتیں پڑھتا ہے۔سیّدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مزید کہا: صرف ایک دفعہ نماز کو (ایک رکعت پر) قصر کر کے پڑھا گیا، (اور وہ بھی اس طرح تھا کہ) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو رکعتیں اور لوگوں نے ایک ایک رکعت ادا کی تھی۔
Haidth Number: 2354
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۳۵۴) تخریـج:… اسنادہ ضعیف، حمید بن علی وھو ابوعکرشۃ العقیلی، قال الدارقطنی: لایستقیم حدیثہ، ولا یحتج بہ، وقال ابوزرعۃ: کوفی لابأس بہ، وذکرہ ابن حبان فی الثقات، وقال البخاری فی ’’تاریخہ‘‘: حمید بن علی عن الضحاک مرسل، والضحاک بن مزاحم لم یسمع من ابن عباس (انظر: ۲۲۶۲)

Wazahat

Not Available