Blog
Books
Search Hadith

قصر کی مسافت اور کسی شہر میں اقامت کی نیت سے ٹھہرنے والے کے حکم کا بیان وَاِتْمَامِ الْمُسَافِرِ اِذَا اقْتَدٰی بِمُقِیْمٍ مقیم کی اقتدا میں مسافر کا نماز پوری پڑھنا وَھَلْ یَقْصُرُ الصَّلَاۃَ بِمَنًی اَھْلُ مَکَّۃَ کیا اہل مکہ منیٰ میں قصر نماز پڑھیں گے

۔ (۲۳۶۴) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکِ نِ الْأَنْصَارِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: صَلّٰی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الظُّہْرَ فِی مَسْجِدِہِ بِالْمَدِیْنَۃِ أَرْبَعَ رَکْعَاتٍ، ثُمَّ صَلّٰی بِنَا الْعَصْرَ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ رَکْعَتَیْنِ آمِنًا لَا یَخَافُ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ۔ (مسند احمد: ۱۳۵۲۲)

سیّدنا انس بن مالک انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں مدینہ میں مسجد نبوی میںظہر کی نماز کی چار رکعت پڑھائی، اور ذو الحلیفہ کے مقام پر عصر کی نماز دو رکعت پڑھائی، یہ حجۃ الوداع کا (سفر تھا) ،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم امن کی حالت میں تھے اور کسی سے نہیں ڈر رہے تھے۔
Haidth Number: 2364
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۳۶۴) تخریـج: …حدیث صحیح۔ أخرجہ الطحاوی: ۱/ ۴۱۸، وابن حبان: ۲۷۴۶، وابویعلی: ۳۶۳۴، وأخرجہ مسلم مختصرا: ۶۹۰ (انظر: ۱۲۰۷۹، ۱۳۴۸۸)

Wazahat

Not Available