Blog
Books
Search Hadith

اس شخص کا بیان جو کسی شہر میںآتا ہے اور وہاں پر شادی کرلیتا ہے یا اس کی بیوی اس شہر کی رہنے والی ہے توجب وہ وہاں آئے تونماز پوری پڑھے گا

۔ (۲۳۷۷) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِی ذُبَابٍ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّ عُثْمَانَ ابْنَ عَفَّانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ صَلّٰی بِمِنًی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ فَأَنْکَرَہُ النَّاسُ عَلَیْہِ، فَقَالَ: یَا أَیُّہَا النَّاسُ اِنِّی تَأَھَّلْتُ بِمَکَّۃَ مُنْذُ قَدِمْتُ وَاِنِّی سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ تَأَھَّلَ فِی بَلَدٍ فَلْیُصَلِّ صَلَاۃَ الْمُقِیْمِ۔)) (مسند احمد: ۴۴۳)

عبد الرحمن بن ابی ذباب کہتے ہیں کہ سیّدناعثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے منیٰ میں چار رکعات نماز پڑھائی، جب لوگوں نے ان پر اس چیز کا انکار کیا تو انھوں نے کہا: لوگوں میں نے مکہ آتے ہی شادی کر لی تھی اور میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جو کسی شہر میں شادی کرلے تو وہ وہاں مقیم والی نماز پڑھے۔
Haidth Number: 2377
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۳۷۷) تخریـج: …اسنادہ ضعیف، عکرمۃ بن ابراہیم الباھلی، قال أبوزرعۃ العراقی: لا أعرف حالہ، وعبد الرحمن بن أبی ذباب لایعرف أخرجہ الحمیدی: ۳۶ (انظر: ۴۴۳)

Wazahat

Not Available