Blog
Books
Search Hadith

سفر میں نمازوں کو جمع کرنے کی مشروعیت

۔ (۲۳۸۱) عَنْ أَبِی الطُّفِیْلِ ثَنَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی سَفْرَۃٍ سَافَرَھَا وَذٰلِکَ فِی غَزْوَۃِ تَبُوْکَ فَجَمَعَ بَیْنَ الْظُّہْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ، قُلْتُ: مَا حَمَلَہُ عَلٰی ذَلِکَ؟ قَالَ: أَرَادَ أَنْ لَا یُحْرِجَ أُمَّتَہُ۔ (مسند احمد: ۲۲۳۴۷)

سیّدنامعاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک سفر میں نکلے، یہ غزوۂ تبوک کا واقعہ تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو جمع کر کے ادا کیا۔ راوی کہتا ہے: میں نے کہا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس کام پر کس چیز نے آمادہ کیا تھا؟ انہوں نے کہا:آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ارادہ یہ تھا کہ آپ اپنی امت پر تنگی نہ کریں۔
Haidth Number: 2381
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۳۸۱) تخریـج: …أخرجہ مسلم: ۷۰۶ (انظر: ۲۱۹۹۷)

Wazahat

Not Available