Blog
Books
Search Hadith

فصل دوم:ظہر و عصر کو جمع کر کے ادا کرنے کا بیان

۔ (۲۳۸۵) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِیْغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّہْرَ اِلٰی وَقْتِ الْعَصْرِ ثُمَّ نَزَلَ فَجَمَعَ بَیْنَہُمَا فَاِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ َٔنْ یَرْتَحِلَ صَلَّی الظُّہْرَ ثُمَّ رَکِبَ۔ (مسند احمد: ۱۳۶۱۹)

سیّدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب سورج کے ڈھل جانے سے پہلے کوچ کر جاتے تو ظہر کو عصر کے وقت تک مؤخر کرتے، پھر اترتے اور ان دونوں کو جمع کرتے، لیکن اگر سفر شروع کرنے سے پہلے سورج ڈھل جاتا تو نمازِظہر ادا کر کے سواری پر سوار ہوجاتے۔
Haidth Number: 2385
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۳۸۵) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۱۱۱۱، ۱۱۱۲، ومسلم: ۷۰۴، وابوداود: ۱۲۱۸، والنسائی: ۱/ ۲۸۴ (انظر: ۱۳۵۸۴)

Wazahat

Not Available