Blog
Books
Search Hadith

فصل دوم:ظہر و عصر کو جمع کر کے ادا کرنے کا بیان

۔ (۲۳۸۶) عَنْ أَبِی قِلَابَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَا أَعْلَمُہُ اِلَّا قَدْ رَفَعَہُ، قَالَ: کَانَ اِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا (وَفِی رِوَایَۃٍ کَانَ اِذَا سَافَرَ فَنَزَلَ مَنْزِلًا) فَأَعْجَبَہُ الْمَنْزِلُ أَقَامَ فِیْہِ حَتّٰی یَجْمَعَ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ، وَاِذَا سَارَ وَلَمْ یَتَہَیَّأْ لَہُ الْمَنْزِلُ أَخَّرَالظُّھْرَ حَتّٰی یَأْتِیَ الْمَنْزِلَ فَیَجْمَعُ بَیْنَ الْظُّہْرِ وَالْعَصْرِ۔ (مسند احمد: ۲۱۹۱)

ابوقلابہ کہتے ہیں: عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں اور میرے علم کے مطابق وہ مرفوع روایت بیان کر رہے تھے: جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دورانِ سفر کسی مقام پر پڑاؤ ڈالتے اور وہ مقام آپ کو اچھا لگتا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وہاں قیام کرتے اور ظہر و عصر کو جمع کر کے ادا کر لیتے، اور جب آپ چل رہے ہوتے اور (ٹھہرنے کے لیے) کوئی اچھا مقام نہ پاتے تو چلتے رہے اور ظہر کو مؤخر کر دیتے، یہاں تک کہ کسی مقام پر پہنچ کر ظہر و عصر کو جمع کر لیتے۔
Haidth Number: 2386
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۳۸۶) تخریـج: …رجالہ ثقات رجال الشیخین، لکن قال الحافظ فی ’’الفتح‘‘: ۲/ ۵۸۳: أِلا أنہ مشکوک فی رفعہ، والمحفوظ أنہ موقوف أخرجہ البیھقی: ۳/ ۱۶۴ (انظر: ۲۱۹۱)

Wazahat

Not Available