Blog
Books
Search Hadith

مقیم آدمی کا بارش وغیرہ کی وجہ سے نمازوں کو جمع کرنے کا بیان

۔ (۲۴۰۲) عَنِ الْحَکَمِ قَالَ: صَلّٰی بِنَا سَعِیْدُ بْنُ جُبَیْرٍ بِجَمْعٍ الْمَغْرِبَ ثَـلَاثًا بِاِقَامَۃٍ، قَالَ: ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ صَلَّی الْعِشَائَ رَکْعَتَیْنِ، ثُمَّ ذَکَرَ أَنَّ عَبْدَاللّٰہِ بْنَ عُمَرَ فَعَلَ ذٰلِکَ وَذَکَرَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَعَلَ ذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۲۵۳۴)

حکم کہتے ہیں کہ سعید بن جبیر نے ہمیں مزدلفہ میں مغرب کی تین رکعات ایک اقامت کے ساتھ پڑھائیں، اس سے سلام پھیرنے کے بعد نماز عشاء کی دو رکعتیں پڑھائیں، پھر انھوں نے ذکر کیا کہ سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے یہ عمل کیا تھا اور انھوں نے کہا تھا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایسے کیا تھا۔
Haidth Number: 2402
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۴۰۲) تخریـج: …اسنادہ صحیح علی شرط الشخین أخرجہ النسائی: ۱/ ۲۳۹۔ وھذا الحدیث من مسند عبد اللہ بن عمر أخرجہ مسلم: ۱۲۸۸ (انظر: ۲۵۳۴، ۵۲۴۱)

Wazahat

Not Available