Blog
Books
Search Hadith

یہ باب اس شخص کے بارے میں ہے جو بیماری وغیرہ کی وجہ سے کھڑے ہونے پر قدرت نہیں رکھتا، وہ جیسے ممکن ہو نماز پڑھ لے، اس کو کھڑا ہو کر نماز پڑھنے والے کی طرح اجر ملے گا

۔ (۲۴۱۶) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ یُصَابُ بِبَلَائٍ فِی جَسَدِہِ اِلَّا أَمَرَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ الْمَلَائِکَۃَ الَّذِیْنَ یَحْفَظُوْنَہُ فَقَالَ: اُکْتُبُوا لِعَبْدِی کُلَّ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ مَا کَانَ یَعْمَلُ مِنْ خَیْرٍ مَا کَانَ فِی وِثَاقِی ۔ (مسند احمد: ۶۴۸۲)

سیّدناعبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سے جس کو بھی کوئی جسمانی تکلیف لاحق ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کرنے والے فرشتوں سے کہتا ہے: میرا بندہ دن اور رات میں خیر و بھلائی کے جو کام کرتا تھا، تم وہ لکھتے جاؤ، جب تک یہ میری بندھن میں رہے۔
Haidth Number: 2416
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۴۱۶) تخریـج: …اسنادہ صحیح۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۳/ ۲۳۰، والدارمی: ۲/ ۳۱۶، والبخاری فی ’’الادب المفرد‘‘: ۵۰۰، والحاکم: ۱/ ۳۴۸، والبیھقی فی ’’شعب الایمان‘‘: ۹۹۲۹ (انظر: ۶۴۸۲)

Wazahat

Not Available