Blog
Books
Search Hadith

جو شخص فرض یا نفل نماز میں مشقت کے ساتھ کھڑے ہونے پر قادر ہواور بیٹھ کر نماز پڑھے تو اس کو کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کی بہ نسبت آدھا اجر ملے گا

۔ (۲۴۲۸) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ شَقِیْقٍ قَالَ: کُنْتُ شَاکِیًا بِفَارِسَ فَکُنْتُ أُصَلِّی قَاعِدًا، فَسَأَلْتُ عَنْ ذٰلِکَ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، فَقَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّی لَیْلًا طَوِیْلًا قَائِمًا وَلَیْلًا طَوِیْلًا قَاعِدًا، فَاِذَا قَرَأَ قَائِمًا رَکَعَ أَوْ خَشَعَ قَائِمًا، وَاِذَا قَرَأَ قَاعِدًا رَکَعَ قَاعِدًا۔ (مسند احمد: ۲۵۱۹۵)

عبد اللہ بن شقیق کہتے ہیں: میں فارس میں بیمار ہوگیا تھا، اس لیے میں بیٹھ کر نماز پڑھا کرتا تھا، جب میں نے اس کے متعلق سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا:رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لمبی رات تک کھڑے ہو کر اور لمبی رات تک بیٹھ کر نمازپڑھتے تھے، جب آپ کھڑے ہوکر قراء ت کرتے تو رکوع بھی کھڑے ہو کر ہی کرتے اور جب بیٹھ کر قراء ت کرتے تو رکوع بھی بیٹھ کر کرتے تھے۔
Haidth Number: 2428
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۴۲۸) تخریـج: …أخرجہ مسلم: ۷۳۰ (انظر: ۲۴۶۸۸)

Wazahat

Not Available