Blog
Books
Search Hadith

بغیر کسی عذر کے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے جواز کا بیان اور نبی کریم aکے علاوہ کے لیے نماز کے اجر کا آدھا ہونے کا بیان

۔ (۲۴۳۲) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰی عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا فَحَدَّثَتْنَا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((صَلَاۃُ الْقَاعِدِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ صَلَاۃِ الْقَائِمِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۸۲۹)

سیّدنا سائب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے وہ کہتے ہیں: میں سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس گیا،انہوں نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیٹھ کر پڑھنے والے کی نماز کھڑے ہوکر پڑھنے والے کی نماز سے آدھی ہے ۔
Haidth Number: 2432
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۴۳۲) تخریـج: …حدیث صحیح لغیرہ، وھو نفس الحدیث السابق، اختلف فیہ علی الثوری، ثم اختلف فیہ علی ابراہیم بن مھاجر أخرجہ النسائی فی ’’الکبری‘‘: ۱۳۶۵، والطبرانی فی ’’الصغیر‘‘: ۱۱۶۵، وابن ابی شیبۃ: ۲/ ۵۲، والدارقطنی: ۱/ ۳۹۷ (انظر: ۲۴۳۲۵، ۲۴۳۲۷، ۲۵۹۰۳، ۲۵۸۵۱)

Wazahat

فوائد: …ان احادیث ِ مبارکہ میں فی نفس الامر کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر نماز پڑھنے کے فرق کو ظاہر کیا جا رہا ہے، وگرنہ جو شخص کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کا عادی ہو اور کسی عذر کی وجہ سے اسے بیٹھ کر نماز ادا کرنا پڑ جائے تو وہ مکمل اجر کا مستحق ہو گا، جیسا کہ دوسری احادیث سے پتہ چلتا ہے۔ واللہ اعلم