Blog
Books
Search Hadith

جب فتنوں کا اندیشہ ہو تو عورتوں کو مسجد میں نہ جانے دینے کا بیان اورگھروں میں ان کی نماز کی فضیلت کا بیان

۔ (۲۵۰۴) عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ یَحْیٰی عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: لَوْ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَاٰی مِنَ النِّسَائِ مَا رَأَیْنَا لَمَنَعَہُنَّ مِنَ الْمَسَاجِدِ کَمَا مَنَعَتْ بَنُوا اِسْرَائِیْلَ نِسَائَ ھَا۔ قُلْتُ لِعَمْرَۃَ: وَمَنَعَتْ بَنُو اِسْرَائِیْلَ نِسَائَ ھَا؟ قَالَتْ: نَعَمْ۔ (مسند احمد: ۲۵۱۰۹)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: اگر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عورتوں کے وہ حالات دیکھ لیتے جو آج ہم دیکھ رہے ہیں توان کو مسجدوں سے منع کر دیتے، جیسا کہ بنواسرائیل نے اپنی عورتوں کو روک دیا تھا۔ یحیی کہتے ہیں: میں عمرہ سے پوچھا کہ کیا واقعی بنو اسرائیل نے اپنی عورتوں کو منع کیا تھا۔ انھوں نے کہا: جی ہاں۔
Haidth Number: 2504
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۵۰۴) تخریـج: …انظر الحدیث السابق (انظر: ۲۴۶۰۲)

Wazahat

Not Available