Blog
Books
Search Hadith

امام کے ضامن ہونے اور فاسق کی امامت کا بیان

۔ (۲۵۲۶) عَنْ أَبِی عَلِیٍّ الْھَمَدَانِیِّ قَالَ: خَرَجْتُ فِی سَفَرٍ وَمَعَنَا عُقْبَۃُ بْنُ عَامِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: فَقُلْنَا لَہُ: اِنَّکَ یَرْحَمُکَ اللّٰہُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأُمَّنَا، فَقَالَ: لَا، اِنِّی سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ أَمَّ النَّاسَ فَأَصَابَ الْوَقْتَ وَأَتَمَّ الصَّلَاۃَ فَلَہُ وَلَھُمْ، وَمَنِ انْتَقَصَ مِنْ ذٰلِکْ شَیْئًا فَعَلَیْہِ وَلَا عَلَیْہِمْ۔)) (مسند احمد: ۱۷۴۳۸)

ابوعلی ہمدانی کہتے ہیں: میں ایک سفر میں نکلا، ہمارے ساتھ سیّدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی تھے، ہم نے ان سے کہا کہ آپ پر اللہ تعالیٰ رحم فرمائے، آپ اصحاب ِ رسول میں سے ہیں، اس لیے آپ ہمیں امامت کرائیں، لیکن انھوں نے کہا: نہیں، کیونکہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: جس نے لوگوں کی امامت کروائی اور صحیح وقت کا اہتمام کیا اور نماز کو مکمل طور پرادا کیا، تو اس کو بھی ثواب ملے گا ا ور مقتدیوں کو بھی، اور جس نے ان امور میں کسی چیز کی کمی کی، تو اس کا گناہ اس امام پر ہوگا، نہ کہ مقتدیوں پر ۔
Haidth Number: 2526
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۵۲۶) تخریـج: …حدیث حسن۔ أخرجہ ابوداود: ۵۸۰ (انظر: ۱۷۳۰۵)

Wazahat

Not Available