Blog
Books
Search Hadith

امام کے ضامن ہونے اور فاسق کی امامت کا بیان

۔ (۲۵۲۸) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ (بْنِ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَعَلَّکُمْ سَتُدْرِکُوْنَ أَقْوَامًا یُصَلُّوْنَ صَلَاۃً لِغَیْرِ وَقْتِہَا فَاِذَا أَدْرَکْتُمُوْھُمْ فَصَلُّوا فِی بُیُوْتِکُمْ فِی الْوَقْتِ الَّذِی تَعْرِفُوْنَ ثُمَّ صَلُّوا مَعَہُمْ وَاجْعَلُوْھَا سُبْحَۃً)) (مسند احمد: ۳۶۰۱)

سیّدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: شاید تم ایسے لوگوں کو پا لو جو نماز کو اس کے وقت سے ٹال کر پڑھیں گے، اگر واقعی ان کو پا لو تو گھروں میں ہی اپنی پہچان کے مطابق وقت پر نماز پڑھ لینا، پھر ان کے ساتھ بھی ادا کرلینا اور اِس کو نفل سمجھ لینا۔
Haidth Number: 2528
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۵۲۸) تخریـج: …اسنادہ حسن۔ أخرجہ النسائی: ۲/ ۷۵، وابن ماجہ: ۱۲۵۵، وأخرج بنحوہ مسلم: ۵۳۴ (انظر: ۳۶۰۱)

Wazahat

Not Available