Blog
Books
Search Hadith

اس امام کے حکم کا بیان، جس کو (دورانِ نماز) یہ یاد آجائے کہ وہ بے وضو ہے

۔ (۲۵۷۵) عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: بَیْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نُصَلِّی اِذِ انْصَرَفَ وَنَحْنُ قِیَامٌ ثُمَّ أَقْبَلَ وَرَأْسُہُ یَقْطُرُ فَصَلّٰی لَنَا الصَّلَاۃَ، ثُمَّ قَالَ: ((اِنِّی ذَکَرْتُ أَنِّیْ کُنْتُ جُنُبًا حِیْنَ قُمْتُ اِلَی الصَّلَاۃِ لَمْ أَغْتَسِلْ، فَمَنْ وَجَدَ مِنْکُمْ فِی بَطْنِہِ رِزًّا أَوْ کَانَ مِثْلَ مَا کُنْتُ عَلَیْہِ فَلْیَنْصَرِفْ حَتَّی یَفْرُغَ مِنْ حَاجَتِہِ أَوْ غُسْلِہِ ثُمَّ یَعُوْدُ اِلٰی صَلَاتِہِ۔)) (مسند احمد: ۶۶۸)

سیّدنا علی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے، اچانک آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم چلے گئے، جبکہ ہم قیام کی حالت میں تھے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم واپس آئے تو آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی اور (فراغت کے بعد) فرمایا: جب میں نماز کے لیے کھڑا ہوا تو مجھے یاد آیا کہ میں جنبی ہوںاور غسل نہیں کیا ،(آئندہ تم یاد رکھو کہ) تم میںجو شخص اپنے پیٹ میں آواز وغیرہ محسوس کرے یا اس کے ساتھ میرا والا یہ معاملہ ہو جائے تو وہ چلا جائے اور اپنی حاجت سے یا غسل سے فارغ ہوکر اپنی نماز کی طرف لوٹے۔
Haidth Number: 2575
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۵۷۵) تخریـج: …اسنادہ ضعیف لضعف ابن لھیعۃ، لیکن اگلی حدیث سے اس کی تائید ہوتی ہے۔ أخرجہ البزار: ۸۹۰ (انظر: ۶۶۸)

Wazahat

Not Available