Blog
Books
Search Hadith

اس امام کے حکم کا بیان، جس کو (دورانِ نماز) یہ یاد آجائے کہ وہ بے وضو ہے

۔ (۲۵۷۶) عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِسْتَفْتَحَ الصَّلَاۃَ فَکَبَّرَ ثُمَّ أَوْمَأَ اِلَیْہِمْ أَنْ مَکَانَکُمْ ثُمَّ دَخَلَ فَخَرَجَ وَرَأْسُہُ یَقْطُرُ فَصَلّٰی بِہِمْ فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاۃَ قَالَ: ((اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَاِنِّی کُنْتُ جُنُبًا۔)) (مسند احمد: ۲۰۶۹۱)

سیّدنا ابوبکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نماز شروع کی، اللہ اکبر کہا، لیکن اچانک نمازیوں کی طرف اشارہ کیا کہ وہ اپنی اپنی جگہ پر ٹھہرے رہیں، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم گھر میں داخل ہو گئے، پھر جب آپ باہر آئے تو آپ کے سر سے پانی کے قطر ٹپک رہے تھے، پس آپ نے ان کی نماز پڑھائی اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد فرمایا: بیشک میں بشر ہی ہوں، در اصل میں جنبی تھا۔
Haidth Number: 2576
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۵۷۶) تخریـج: …رجالہ ثقات رجال الصحیح، لکن الحسن البصری مدلس وقد عنعن، امام البانیk نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے۔ أخرجہ ابوداود: ۲۳۴ (انظر: ۲۰۴۲۰)

Wazahat

Not Available