Blog
Books
Search Hadith

اس امام کے حکم کا بیان، جس کو (دورانِ نماز) یہ یاد آجائے کہ وہ بے وضو ہے

۔ (۲۵۷۸) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خَرَجَ اِلَی الصَّلَاۃِ فَلَمَّا کَبَّرَ اِنْصَرَفَ وَأَوْمَأَ اِلَیْہِمْ أَیْ کَمَا أَنْتُمْ ثُمَّ خَرَجَ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ جَائَ وَرَأْسُہُ یَقْطُرُ فَصَلّٰی بِہِمْ فَلَمَّا صَلّٰی قَالَ: ((اِنِّی کُنْتُ جُنُبًا فَنَسِیْتُ أَنْ أَغْتَسِلَ۔)) (مسند احمد: ۹۷۸۵)

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز کے لیے آئے اور جب اللہ اکبر کہا تو (گھر کی طرف) چل دیئے اور لوگوں کی طرف اشارہ کیا کہ وہ اپنی حالت پرقائم رہیں، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم گھر چلے گئے اور غسل کر کے تشریف لائے، آپ کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا، پھر آپ نے لوگوں کو نماز پڑھائی اور جب نماز پڑھ لی تو فرمایا: میں جنبی تھا اور غسل کرنا یاد نہیں رہا تھا۔
Haidth Number: 2578
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۵۷۸) تخریـج: …حدیث صحیح، لکن قولہ: ’’فلما کبر انصرف‘‘ من اوھام اسامۃ بن زید اللیثی، وھو صدوق لہ اوھام، أما الطریق الثانی الصحیح الآتی بعدہ عن ابی ھریرۃ، ففیہ ان انصراف الرسولV من مقامہ کان قبل ان یکبر ویدخل فی الصلاۃ أخرجہ ابن ماجہ: ۱۲۲۰ (انظر: ۹۷۸۶)

Wazahat

Not Available