Blog
Books
Search Hadith

نماز میں امام کا اپنا نائب بنانے کا اور نائب بنانے والے امام کے آنے کے بعد نائب کا مقتدی بن جانے کا جواز

۔ (۲۵۸۱) عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِالْمُطْلِبِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ فِی مَرَضِہٖ: ((مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ یُصَلِّیْ بِالنَّاسِ۔)) فَخَرَجَ أَبُوْبَکْرٍ فَکَبَّرَ، وَوَجَدَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَاحَۃً فَخَرَجَ یُہَادٰی بَیْنَ رَجُلَیْنٍ، فَلَمَّا رَآہُ أَبُوْبَکْرٍ تَأَخَّرَ، فَأَشَارَ اِلَیْہِ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَکَانَکَ، ثُمَّ جَلَسَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِلٰی جَنْبِ أَبِی بَکْرٍ فَاقْتَرَأَ مِنَ الْمَکَانِ الَّذِی بَلَغَ أَبُوْبَکْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ مِنَ السُّوْرَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۷۸۵)

سیّدنا عباس بن عبد المطلب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی بیماری میں فرمایا: ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے۔ پس سیّدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نکلے اور اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کی، اتنے میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کچھ راحت محسوس ہوئی، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی نکلے اور دو آدمیوں کے سہارے تشریف لے آئے، جب سیّدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا تو وہ پیچھے ہٹنے لگے، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ وہ اپنی جگہ پر ٹھہرے رہیں، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آ کر ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے (بائیں)پہلو میں بیٹھ گئے اور سورت کے اس مقام سے قراء ت شروع کر دی، جہاں ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پہنچے تھے۔
Haidth Number: 2581
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۵۸۱) تخریـج: …صحیح لغیرہ، قیس بن ربیع مختلف فیہ راوی ہے، اس کی حدیث شواہد میں حسن ہے اور یہ ان میں سے ایک ہے، لیکن حقیقت حال یہ ہے کہ اس حدیث کے سند کے دو راوی قیس بن ربیع اور ارقم بن شرحبیل جمہور اہل علم کے نزدیک ضعیف ہیں، اس لیے اس حدیث کا آخری جملہ منکر ہی رہے گا، جو کہ یہ ہے: آپa نے سورت کے اس مقام سے قراء ت شروع کر دی، جہاں ابو بکر bپہنچے تھے۔ أخرجہ مختصرا البزار: ۱۵۶۶(انظر: ۱۷۸۴)

Wazahat

Not Available