Blog
Books
Search Hadith

اس بات کا بیان کہ قبیلے کے امام کی عدم موجودگی میں کیا کیا جائے

۔ (۲۵۸۶) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُثْمَانَ عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّ الْوَلِیْدَ بْنَ عُقْبَۃَ أَخَّرَ الصَّلَاۃَ مَرَّۃً فَقَامَ عَبْدُاللّٰہِ بْنُ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَثَوَّبَ بِالصَّلَاۃِ فَصَلّٰی بِالنَّاسِ فَأَرْسَلَ اِلَیْہِ الْوَلِیْدُ: مَا حَمَلَکَ عَلٰی مَا صَنَعْتَ أَجَائَ کَ مِنْ أَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ أَمْرٌ فِیْمَا فَعَلْتَ أَمِ ابْتَدَعْتَ؟ قَالَ: لَمْ یَاتِنِی أَمْرٌ مِنْ أَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَلَمْ أَبْتَدِعْ، وَلٰکِنْ أَبَی اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہُ أَنْ نَنْتَظِرَکَ بِصَلَاتِنَا وَأَنْتَ فِی حَاجَتِکَ۔ (مسند احمد: ۴۲۹۸)

ایک دفعہ ولید بن عقبہ نے نماز کو مؤخر کیا، سیّدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کھڑے ہوئے، نماز کے لیے اقامت کہی اور لوگوں کو نماز پڑھا دی، ولید نے ان کی طرف پیغام بھیجا اور پوچھا: کس چیز نے تم کو ایسا کرنے پر آمادہ کیا، کیا امیر المؤمنین (سیّدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ) کی طرف سے کوئی حکم ملا ہے یا تم نے خود یہ نیا کام شروع کر دیا ہے؟ سیّدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: نہ مجھے امیر المؤمنین کا کوئی حکم موصول ہوا ہے اور نہ میں نے کوئی نیا کام شروع کیا ہے، بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول اس چیز کا انکار کرتے ہیں کہ ہم تیری نماز کا انتظار کرتے رہیں اور تو اپنے کام میں لگا رہے۔
Haidth Number: 2586
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۵۸۶) تخریـج: …اسنادہ صحیح۔ أخرجہ البیھقی: ۳/ ۱۲۴، وعبد الرزاق: ۳۷۹۰، والطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۹۵۰۰ (انظر: ۴۲۹۸)

Wazahat

Not Available