Blog
Books
Search Hadith

امام کی اتباع کے واجب ہونے اور اس سے آگے بڑھ جانے کی ممانعت کا بیان

۔ (۲۶۰۲) عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ أَبِی سُفْیَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا تُبَادِرُوْنِیْ بِرُکُوعِ وَلَا بِسُجُوْدٍ فَاِنَّہُ مَہْمَا أَسْبِقُکُمْ بِہِ اِذَا رَکَعْتُ، تُدْرِکُوْنِی اِذَا رَفَعْتُ، وَمَہْمَا أَسْبِقُکُمْ بِہِ اِذَا سَجَدْتُّ، تُدْرِکُوْنِیْ اِذَا رَفَعْتُ، اِنِّی قَدْ بَدَّنْتُ)) (مسند احمد: ۱۶۹۶۳)

سیّدنا معاویہ بن ابی سفیان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: رکوع و سجود میں مجھ سے آگے نہ بڑھو، اگر میں رکوع کرتے وقت تم سے آگے بڑھتا ہوں تو تم مجھے پا لو گے جب میں اٹھوں گا، اسی طرح اگر میں سجدہ میں تم سے آگے بڑھ جاتا ہوں تو تم مجھے پا لو گے جب میں اٹھوں گا،بیشک اب میں بڑی عمر والا ہو گیا ہوں۔
Haidth Number: 2602
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۰۲) تخریـج: …صحیح لغیرہ۔ أخرجہ ابوداود: ۶۱۹، وابن ماجہ: ۹۶۳ (انظر: ۱۶۸۳۸)

Wazahat

Not Available