Blog
Books
Search Hadith

مفترض کی متنفل کی اور مقیم کی مسافر کی اقتداء میں نماز ادا کرنا

۔ (۲۶۰۵) عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: شَہِدْتُّ مَعَہُ (یَعْنِی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) الْفَتْحَ فَأَقَامَ بِمَکَّۃَ ثَمَانَ عَشْرَۃَ لَا یُصَلِّی اِلَّا رَکْعَتَیْنِ وَیَقُوْلُ لِأَھْلِ الْبَلَدِ: ((صَلُّوْا أَرْبَعًا فَاِنَّا سَفْرٌ۔)) (مسند احمد: ۲۰۱۱۹)

سیّدنا عمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں:میں فتح مکہ کے موقع پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مکہ میں اٹھارہ دن قیام کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِس موقع پر دو رکعت (یعنی قصر نماز) ہی ادا کرتے رہے، اور آپ شہر والوں (مقیم لوگوں) کو فرماتے تھے: تم چار رکعتیں پڑھ لیا کرو، کیونکہ ہم مسافر ہیں۔
Haidth Number: 2605
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۰۵) تخریـج: …صحیح لغیرہ دون قولہ: ((صلوا اربعا فانا سفْر))، وھذا اسناد ضعیف لضعف علی بن زید بن جدعان أخرجہ ابوداود: ۱۲۲۹ (انظر: ۱۹۸۷۸)

Wazahat

Not Available