Blog
Books
Search Hadith

امام کے ساتھ ایک آدمی کے کھڑے ہونے کا بیان

۔ (۲۶۲۱) عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: کَانَ یُفْرَشُ لِی حِیَالَ مُصَلَّی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَکَانَ یُصَلِّی وَأَنَا حِیَالَہُ۔ (مسند احمد: ۲۷۲۶۹)

سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی جائے نماز کے سامنے میرے لیے کوئی چیز بچھائی جاتی ، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز پڑھ رہے ہوتے اور میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے ہوتی۔
Haidth Number: 2621
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۲۱) تخریـج: …اسنادہ صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۴۱۴۸، وابن ماجہ: ۹۵۷ (انظر: ۲۶۷۳۳)

Wazahat

فوائد: …آخری دو احادیث کا اِس باب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اِس موضوع کی احادیث کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک مرد یا بچہ امام کی دائیں جانب اس کے برابر کھڑا ہو گا اور عورت کا اکیلے پیچھے کھڑے ہو جانے کا معاملہ توواضح ہے۔