Blog
Books
Search Hadith

امام کے ساتھ دو آدمیوں کے کھڑا ہونے کا بیان

۔ (۲۶۲۲) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَامَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّی الْمَغْرِبَ فَجِئْتُ فَقُمْتُ اِلَی جَنْبِہِ عَنْ یَسَارِہِ فَنَھَانِی فَجَعَلَنِی عَنْ یَمِیْنِہِ فَجَائَ صَاحِبٌ لِیْ فَصَفَفْنَا خَلْفَہُ فَصَلّٰی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُخَالِفًا بَیْنَ طَرَفَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۴۵۵۰)

سیّدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مغرب کی نماز پڑھ رہے تھے، میں آیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بائیں جانب کھڑا ہوگیا، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے روکا اور اپنی دائیں جانب کھڑا کردیا، پھر میرا ایک اور ساتھی آگیا، اس لیے ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے صف بنا لی، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک کپڑے میں تھے، جس کے دونوں کنارے ایک دوسرے کی مخالف سمت میں تھے۔
Haidth Number: 2622
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۲۲) تخریـج: …حدیث صحیح، وھذا اسناد ضعیف لضعف شرحبیل بن سعد أخرجہ ابن ماجہ: ۹۷۴، وأخرجہ ضمن حدیث طویل مسلم: ۳۰۱۰، وابوداود: ۶۳۴ (انظر: ۱۴۴۹۶)

Wazahat

Not Available