Blog
Books
Search Hadith

عربی کے علاوہ کوئی اور زبان سیکھنے کا بیان

۔ (۲۶۳)۔عَنْ زَیْدٍ بْنِ ثَابِتٍؓ قَالَ: قَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((تُحْسِنُ السُّرْیَانِیَّۃَ؟ اِنَّہَا تَأْتِیْنِیْ کُتُبٌ۔)) قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ: ((فَتَعَلَّمْہَا۔)) فَتَعَلَّمْتُہَا فِیْ سَبْعَۃَ عَشَرَ یَوْمًا۔ (مسند أحمد: ۲۱۹۲۰)

سیدنا زیدبن ثابت ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے مجھ سے فرمایا: کیا تو سریانی زبان کی مہارت رکھتا ہے؟ میرے پاس اس قسم کے خطوط آتے ہیں۔ میں نے کہا: جی نہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: تو پھر اس کو سیکھو۔ میں نے سترہ دنوں میں یہ زبان سیکھ لی تھی۔
Haidth Number: 263
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۳) تخریج: حدیث حسن ۔ أخرجہ ابوداود: ۳۶۴۵،و الترمذی: ۲۷۱۵، وعلقہ البخاری فی صحیحہ : ۷۱۹۵ بصیغۃ الجزم(انظر: ۲۱۵۸۷)

Wazahat

فوائد: …اس حدیث کی ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں: ((یَا زَیْدُ! تَعَلَّمْ لِیْ کِتَابَ یَھُوْدٍ)) … اے زید! یہودیوں کی لکھائی کی تعلیم حاصل کرو۔ اس روایت سے معلوم ہوا کہ سریانی یہودیوں کی زبان تھی۔ کسی قوم سے دشمنی اختیار کرنے کا یہ معنی نہیں کہ اس کی زبان سے بھی نفرت کی جائے، کیونکہ دنیا میں موجودہ زبانیں اللہ تعالیٰ کی قدرت کی بہت بڑی نشانی ہیں، عربی ہے، ترکی ہے، انگریزی ہے، اردو، ہندی، پشتو، فارسی، سندھی، بلوچی وغیرہ ہے، پھر ایک ایک زبان کے مختلف لہجے اور اسلوب ہیں، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَمِنْ آیٰتِہٖ خَلْقُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافُ اَلْسِنَتِکُمْ وَاَلْوَانِکُمْ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّلْعٰلِمِیْنَ} … اس (اللہ کی قدرت) کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور تمہاری زبان اور رنگتوں کا اختلاف بھی ہے، دانش مندوں کے لیے اس میں یقینا بڑی نشانیاں ہیں۔ (سورۂ روم: ۲۲)اگر ضرورت ہو تو کوئی زبان بھی سیکھی جا سکتی ہے، سب سے پہلے عربی زبان سیکھنی چاہیے تاکہ شریعت کو آسانی سے سمجھا جا سکے۔