Blog
Books
Search Hadith

مردوں کے ساتھ عورتوں اور بچوں کے کھڑے ہونے کے مقام کا بیان

۔ (۲۶۳۰) عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: صَلّٰی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَطَوُّعًا، قَالَ: فَقَامَتْ أُمُّ سُلَیْمٍ وَأُمُّ حَرَامٍ خَلْفَنَا قَالَ ثَابِتٌ لَا أَعْلَمُہُ اِلَّا قَالَ وَأَقَامَنِی عَنْ یَمِیْنِہِ فَصَلَّیْنَا عَلٰی بِسَاطٍ۔ (مسند احمد: ۱۲۶۵۳)

سیّدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں نفلی نماز پڑھائی، سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اور سیدہ ام حرام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ہمارے پیچھے کھڑی ہو گئیں اور مجھے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی دائیں جانب کھڑا کر لیا، ہم نے ایک چٹائی پر نماز پڑھی تھی۔
Haidth Number: 2630
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۳۰) تخریـج: …أخرجہ مسلم: ۶۶۰ (انظر: ۱۲۶۲۶، ۱۳۰۱۹)

Wazahat

فوائد: …صف بندی کے معاملے میں یہ تو واضح ہے کہ امام کے ساتھ پہلی صفوں میں مرد حضرات کھڑے ہوں اور ان میں عقلمند اور سمجھدار لوگ امام کے قریب کھڑے ہوں اور عورتیں پچھلی صفوں میں کھڑی ہوں۔ بچوں کا محل کیا ہے؟ کسی صحیح حدیث میں اس کا تعین نہیں کیا گیا، ظاہر تو یہی ہے کہ جو بچے سن تمیز تک پہنچ چکے ہوں تو اس معاملے میں ان کو مردوں کا ہی حکم دیا جائے گا ، بلکہ ان میں سے قرآن کا زیادہ حصہ یاد کرنے والوں کو مردوں کا امام بھی بنایا جائے گا۔ جب آپaکے ساتھ ایک بچہ ہوتا تو اسے آپaعام مرد کی طرح اپنی دائیں جانب کھڑا کرتے تھے اور بچوں