Blog
Books
Search Hadith

امام کا مقتدیوں سے اونچا کھڑا ہونے اور اس کے برعکس کا بیان

۔ (۲۶۳۱) عَنْ عَبْدِالْعَزِیْزِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جَلَسَ عَلَی الْمِنْبَرِ أَوَّلَ یَوْمٍ وُضِعَ فَکَبَّرَ وَھُوَ عَلَیْہِ ثُمَّ رَکَعَ ثُمَّ نَزَلَ الْقَہْقَرٰی فَسَجَدَ وَسَجَدَ النَّاسُ مَعَہُ، ثُمَّ عَادَ حَتّٰی فَرَغَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ! اِنَّمَا فَعَلْتُ ھٰذَا لِتَأْتَمُّوا بِیْ وَلِتَعَلَّمُوْا صَلَاتِی۔)) فَقِیْلَ لِسَہْلٍ: ھَلْ کَانَ مِنْ شَأْنِ الْجِذْعِ مَا یَقُوْلُ النَّاسُ؟ قَالَ: قَدْ کَانَ مِنْہُ الَّذِی کَانَ۔ (مسند احمد: ۲۳۲۵۹)

سیّدنا سہل بن سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں:جس دن منبر بنایا گیا تھا، اسی دن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس پر تشریف لائے اور اللہ اکبر کہا، پھر رکوع کیا، پھر الٹے پاؤں نیچے اتر آئے اور سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی سجدہ کیا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منبر پر تشریف لے گئے، پھر نیچے لوٹ آئے، یہاں تک کہ نماز سے فارغ ہو گئے اور فرمایا: اے لوگو! میں نے یہ کام اس لیے کیا ہے تا کہ تم میری اقتداء کرواور میری نماز کا طریقہ سیکھ لو۔ کسی نے سیّدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: وہ تنے کا کیا معاملہ ہے کہ لوگ اس کے بارے میں بعض باتیں کرتے ہیں؟ انھوں نے کہا: جی، اس کے بارے میں جو بیان کیا جاتا، وہ واقعی ہوا تھا۔
Haidth Number: 2631
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۳۱) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۴۴۸، ۲۰۹۴، ومسلم: ۵۴۴ (انظر: ۲۲۸۷۱)

Wazahat

فوائد: …ہمام بیان کرتے ہیں کہ سیّدنا حذیفہ bنے مدائن میں لوگوں کو نماز پڑھائی، جبکہ وہ ایک دکان پر کھڑے تھے، سیّدنا ابو مسعودb نے ان کو ان کی قمیص سے پکڑ کر (نیچے) کھینچا۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو انھوں نے کہا: کیا تو جانتا نہیں ہے کہ لوگوں کو ایسی صورت سے منع کیا جاتا تھا؟ انھوں نے کہا: جی کیوں نہیں، جب آپ نے مجھے کھینچا تھا تو مجھے یہ چیز یاد آ گئی تھی۔ (ابوداود: ۵۹۷ )