Blog
Books
Search Hadith

صفوں کو درست کرنے اور ملانے پر رغبت دلانے کا بیان اور ان میں سے سب سے اچھی اور سب سے بری صفوں کا بیان

۔ (۲۶۵۰) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: اِنِّی أَنْظُرُ أَوْ اِنِّی لَأَنْظُرُ مَا وَرَائِی کَمَا أَنْظُرُ اِلٰی مَا بَیْنَ یَدَیَّ، فَسَوُّوا صُفُوْفَکُمْ وَأَحْسِنُوا رُکُوْعَکُمْ وَسُجُوْدَکُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۰۵۷۲)

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک میں اپنے پیچھے بھی ایسے ہی دیکھتا ہوں، جیسے اپنے آگے دیکھتا ہوں، اس لیے اپنی صفوں کو سیدھا رکھا کرو اوررکوع و سجود کو اچھے انداز میں ادا کیا کرو۔
Haidth Number: 2650
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۵۰) تخریـج: …حدیث صحیح۔ أخرجہ ابونعیم فی’’دلائل النبوۃ‘‘: ۳۵۴، والحمیدی: ۹۶۱ (انظر: ۸۹۲۷، ۸۷۷۱، ۱۰۵۶۱)

Wazahat

فوائد: …یہ نبی کریمaکا معجزہ تھا کہ نماز میں مقتدیوں کے حالات بھی آپaکو نظر آتے تھے۔